بہاولپور میں دو کمسن لڑکیوں کو موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا اور ان کے ساتھ زیادتی کی اوردونوں کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈورکوٹ کے لوہاریانوالی کی رہائشی سمیرا بی بی اپنی دوست امیمہ بی بی کے ساتھ سودا سلف لے کر گھر جارہی تھی کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار محمد اظہراورمحمدصدیق درکھان نے لڑکیوں کوگھرتک چھوڑنے کا جھانسہ دیکر اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔دونوں کوزبردستی زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ، سمیرا کے والد کی شکایت پر تھانہ دھورکوٹ نے مقدمہ درج کرلیا ، لیکن تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
#two minor girls were abducted and raped by motorcyclists #Bahawalpur #threw them on the road #raped #police



















