اسلام آباد:کوروناسے پاکستان میں مزید 27 اموات کی اطلاع ملی جبکہ مثبت شرح 2.3فیصد ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42062 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ، جن میں سے 979 کی تصدیق ہوگئی اور 27 متاثر افراد وفات پاگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.3 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 22281 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 957371 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 1499 مریض 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، جنہوں نے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 93484 کردی ہے۔
#Corona #Pakistan #corona statistics website #covid.gov.pk #covid



















