بیوی سے جھگڑا‘سنگدل باپ نے بیٹے کودیوارپردے مارا‘بچہ چل بسا

گوجرانوالہ: ایک سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو اٹھا کر دیوار دے مارا، جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا ، جہاں ملزم کا اخراجات کے لئے پیسے مانگنے پر بیوی سے اکثرجھگڑارہتاتھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑاہواتوبلال نے اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو اٹھاکردیوار پردے مارا جس کے باعث سرپرچوٹ لگی اور وہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


#Gujranwala #killing the child #quarrel with wife #Qila Deedar Singh #money for expenses