جوہرٹاﺅن دھماکہ‘دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں نے مقامی نیٹ ورک کی مدد سے منصوبہ بنایا ہے اور چار دن میں حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کامیابی کا سہرا سی ٹی ڈی کو جاتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو صبح 11 بجے جوہر ٹاو¿ن میں بم دھماکہ ہوا ، لاہور دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افرادشہید ہوگئے ، سی ٹی ڈی نے 16 گھنٹوں میں ذمہ داروں کی شناخت کردی۔ دہشت گردوں کو 4 دن میں گرفتار کیا گیا ، ملزمان کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں گرفتار کیا گیا ، دہشت گردوں کے خلاف تمام شواہد اکٹھے کردیئے گئے ہیں ، صوبے میں تمام ہائی پروفائل مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے ، دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے ، مالی مدد فراہم کرنے کے کردار کو بھی بے نقاب کیا ، لاہور جوہر ٹاو¿ن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے ، دھمکیاں بدستور جاری ہیں۔ لیکن اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا ، دھماکے میں ملوث عالمی اور مقامی کرداروں کی نشاندہی کی گئی تھی۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ گاڑی کی نشاندہی کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ گاڑی کی خریداری اور مرمت میں ملوث افراد زیر حراست ہیں۔ واقعے میں ملوث تمام افراد آگے آئے ہیں۔ پورا نیٹ ورک گرفتار کرلیا گیا ، نظربند شخص کو چوتھے شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا ،انعام غنی نے بتایا کہ دھماکے میں خواتین سمیت 10 پاکستانی ملوث ہیں۔ دھماکے میں ملوث دہشت گرد ، سہولت کار اور کار مکینک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملک دشمن ایجنسیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کی گئی۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ ا فراد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ اس حملے کا اصل ہدف ایف اے ٹی ایف کا اجلاس تھا تاکہ پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے۔


#Lahore blast #Terrorist #Chief Minister Usman Bazdar #local network #CTD