کراچی:سندھ اسمبلی میں نئی تاریخ رقم ، مالی سال 2021-22 کے بجٹ کو چند منٹ میں ہی پاس کردیا۔ وزیر اعلی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرے لگائے ، لیکن اپوزیشن نے کٹوتی کے لئے کوئی تحریک پیش نہیں کی۔اپوزیشن ارکان نے ایوان میں "گو کرپشن گو" کا نعرہ لگایا۔ شور شرابے کی وجہ سے اسمبلی مچھلی بازار کامنظرپیش کرررہی تھی۔ مالی سال 22۔2021 کا ضمنی بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ضمنی بجٹ کے مطالبات پیش کیں۔ اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کے مطالبات ِ زر پرکٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی۔ کٹوتی کی تحاریک نہ ہونے پر ضمنی بجٹ کے لئے مطالبات زرمنظورکرلئے گئے۔وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں نئے سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ کی۔ اسپیکر نے بجٹ پر تبادلہ خیال کرنے اور کٹ تحریک پیش کرنے کے لئے اپوزیشن کو دو دن کا وقت دیا۔ انہوں نے تحریک پیش نہیں کی اور نہ ہی بجٹ میں کوئی دلچسپی لی۔ سندھ کے عوام کو نیا ٹیکس فری بجٹ مبارک ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کنور جمیل نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا سیاہ ترین دن ہے۔ جس طرح سے سندھ حکومت نے بجٹ پاس کیا اس نے جمہوریت کی تمام روایات کو اپنے پیچھے لگا دیا ہے۔ بجٹ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت کسی بھی شہر کے لئے تعلیم سے متعلق کوئی اسکیم نہیں ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ کسی مقبوضہ علاقے کی طرح برتاو¿ کیا جارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اور حکومتی بنچوں نے آج اچھا کام نہیں کیا۔ ہم نے اسپیکر سے بجٹ اجلاس کی مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ حکومت سندھ کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا جائے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم نے ہماری نہیں سنی۔
#Sindh Assembly #budget #Chief Minister #Go Corruption Go #Murad Ali Shah



















