جو کچھ بھی ہوں صرف اپنے والد کی وجہ سے ہوں،بابر اعظم

 ابو ظہبی:د±نیا کے نمبر ون بلے باز اورکپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج وہصرف اپنے والد کی وجہ سے کامیابی اور شہرت کے اس مقام پر موجود ہیں۔قومی کپتان نے ٹوئٹر پر والد کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی بابراعظم نے اپنے والد کیلئے محبت بھرا پیغام بھی درج کیا۔انہوںنے لکھا کہ میں آج صرف اپنے والد کی وجہ سے اس مقام پر موجود ہوں۔بابراعظم نے لکھا کہ میں اپنے والد کی وہ تمام مشکلات اور کاوشیں کبھی نہیں ب±ھول سکوں گا جومجھے بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے ا±نہوں نے کیں۔دنیاکے نمبرون بلے باز نے لکھا کہ میرے والد نے ہی مجھے اپنے خوابوں کی پیروی کرنے اور اسے پورا کرنے کا راستہ دکھایا۔قومی کپتان نے لکھا کہ میں د±نیا کی ہر شے سے بڑھ کر اپنے والد سے پیار کرتا ہوں۔


#Babar Azam #world's number one batsman #Twitter #captain of the national cricket team