ویلنگٹن: ملک بھر میں2019میں کرائسٹ چرچ میں2مساجد پرحملے پر بنائی جانے والی ایک فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ میں2مساجد پرحملے سے نمٹنے میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے کردار پر فلم سازی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جیسنڈا آرڈرن کو سفید فام نجات دہندہ بننے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔کرائسٹ چرچ میں ایک نسل پرست سفید فام شخص کے2مساجد پر خوفناک حملوں اور اس کے بعد جیسنڈا آرڈرن کے اقدامات پر دے آر اس(وہ ہم ہی ہیں)کے نام سے مجوزہ فلم مرکوز ہوگی۔جسینڈا کو فلم میں ایک متاثر کن کردار کے طور پر دکھایا گیا حملے کے بعدجنہوں نے نیوزی لینڈ کے شہریوں اور حکومت کو اپنے اتحاد کے پیغام کے ذریعے متحد کیا، جیسنڈا آرڈرن کی ایک تقریر سے ہی فلم کا موضوع لیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ جیسے ہی فلم کی خبرپہنچی تو اس پر مقامی میڈیا نے تنقید کرنا شروع کر دی کہ جیسنڈا آرڈرن کو مرکز نگاہ رکھنے کے بجائے اس حملے میں کرائسٹ چرچ کے مسلمانوں کو مرکز رکھنا چاہیے تھا اس حملے کے بعد سے جو کہ اب تک صدمے میں ہیں۔
#New Zealand #Christchurch attack film #Jacinda Ardern #horrific attacks on two mosques #Christchurch #Muslims



















