ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو12رنز سے شکست دیدی

ابوظہبی: پی ایس ایل میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو12رنز سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 164 رنز بنا سکی۔شرجیل اور بابر اعظم نے کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 4 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے اور مارٹن گپٹل 16 گیندوں پر صرف 11 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ نجیب اللہ زرداری نے بھی 11 رنز بنائے۔بابر اعظم نے چاڈوک والٹن کے ساتھ 77 رنز کی اہم شراکت قائم کی جو پہلے ہی اوور میں 35 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کو جیتنے کے لئے آخری اوور میں 23 رنز درکار تھے لیکن عمران خان نے آخری اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔بابر اعظم آخر تک وکٹ پر موجود رہے ، وہ 63 گیندوں پر 85 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے ، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رحمان اللہ اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رحمان اللہ پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کو وکٹ دے چکے تھے۔ بنا سکتا تھاصہیب مقصود نے 14 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ریلی روسو بھی 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ کپتان رضوان 29 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 44 رنز بنائے اور وہ ناٹ آو¿ٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے تھیارا پریرا نے 2 ، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


#Abu Dhabi #Multan Sultans #Karachi Kings #PSL #Pakistan Super League #Babar Azam #Mohammad Rizwan