اسلام آباد:وزیرخزانہ شوکت ترین کوروناکے دوران تعمیراتی شعبے کومراعات دیں،بروقت اقدامات نہ کرتے توکوروناکی تیسری لہرخطرناک ہوسکتی تھی،کوروناوباکی وجہ سے 2 کروڑافرادبےروزگارہوگئے،حکومت نے تعمیراتی اورزرعی شعبے کومراعات دیں،حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی۔وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مراعات لیں،ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ ہوا،امیدہے ترسیلات زر 29 بلین ڈالرہوجائیں گی،ترسیلات زربڑھنااوورسیزپاکستانیوں کاوزیراعظم پراعتمادہے، ترسیلات زرکی وجہ سے کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس چل رہاہے،ایف بی آرکی ٹیکس کلیکشن بہترجارہی ہے،زرعی شعبے میں 2.7 فیصدترقی ہوئی،روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ میں بھی ایک بلین ڈالرسے زائدآچکے،زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرکی ساتھ 4 سال کی بلندترین سطح پرہیں،کروڈآئل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجودعوام کوریلیف دیا،گزشتہ سال کے مقابلے میں غیرملکی قرض 700 ارب روپے کم ہے،قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے انتظامی انفراسٹرکچرٹھیک کرناپڑےگا،مہنگائی روکنے کیلئے پیداواربڑھانےکی کوشش کررہے ہیں،کامیاب جوان پروگرام سے 9 ہزارافرادمستفیدہوچکے۔
#Economic Survey #Finance Minister #Shaukat Tareen #Corona #Prime Minister #Imran Khan #IMF #agricultural sector #FBR #tax collection #oil prices



















