اسلام آباد: وفاقی حکومت نے واجد ضیاءکا تبادلہ کردیا اور ثناءاللہ عباسی کو ان کی جگہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ اعلی سطح پر لیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے واجد ضیا کی ذمہ داریوں کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں نیشنل پولیس بیورو کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے گردشی سمری کے ذریعے اس اہم فیصلے کی منظوری دی،مزید برآں ، کمانڈنٹ ایف سی معظم جہاں انصاری کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین محسود کو کمانڈنٹ ایف سی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
#ISLAMABAD #Wajid Zia #FIA #Federal Investigation Agency #Sanaullah Abbasi #Commandant FC #IG Khyber Pakhtunkhwa #Pakistan



















