نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کوخطرے میں قرار دیدیا

لاہور:پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سوپرلیگ کو خطرے میں قرار دے دیا۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عہدیدار اپنی فاش غلطیوں پر مسلسل پنکچر لگا رہے ہیں۔سابق چیئرمین نے کہاکہپی سی بی کے عہدیدار گذشتہ 3سال سے اپنی فاش غلطیوں پر مسلسل پنکچر لگا رہے ہیں، اب توگنتی کرنا ان کی مشکل ہوگیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک حماقت ،بورڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ کا آئین تباہ کردیا ،پاکستان سپرلیگ کی صورتحال پرسخت مایوسی ہے،ٹورنامنٹ ابوظبی میں ہوبھی جائے لیگ پھر بھی خطرے میں ہے،نادانی سےفیصلے کیے گئے ہیں۔


#Najam Sethi #PSL #PCB #Abu Dhabi #Cricket #Sports