ٹی20‘ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے خطرہ :فاف ڈوپلیسی

دبئی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنوبی افریقی بیٹسمین نے انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے ٹی ٹونٹی لیگز کوخطرہ قرار دیدیا۔فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت نہیں ہوگی کہصرف ورلڈ کپ اور ٹی ٹونٹی لیگز اگر 10 سال کے عرصے میں کھیلی جائیں گی جس طرح فٹ بال میں ہوتا ہے۔36سالہ فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ آئی پی ایل نے گزشتہ چند سال میں معیاری سپنرز تیار کئے تاہم پی ایس ایل میں اچھے فاسٹ باﺅلرز نظر آئے ، خوشی ہے کہ دوبارہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے تاہم پاکستان سے یواے ای میں کنڈیشنز مختلف ہیں، اپنے تجربات جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کی کوشش کروں گا۔جنوبی افریقی بیٹسمین نے کہا کہ فاسٹ باﺅلرز کا سامنا جنوبی افریقہ میں کرتارہاہوں اور بہت سے ایسے فاسٹ باﺅلرز ہیں پی ایس ایل میں بھی جو140 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے باﺅلنگ کرتے ہیں جنہیں دیکھ میں حیران ہوتاہوں۔


#Quetta Gladiators #South African batsman #T20 leagues international cricket #Faf Duplessis #IPL #PSL #UAE #fast bowlers #Foot Ball