کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں انور علی نے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، دعا کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔کرکٹر نے عوام سے کورونا ویکسینیشن کے لئے اندراج کروانے کی بھی اپیل کی۔واضح رہے کہ انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے شامل ہیں۔ کراچی میں قرنطینہ کے دوران ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت رہا جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے۔
#Quetta Gladiator #Anwar Ali #Corona #Twitter #cricketer #corona vaccination #PSL #Karachi



















