شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے‘ شہزاد اکبر

اسلام آباد:شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے ، انہیں اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لئے درخواست دینا ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کی ای سی ایل سے ہٹانے کی درخواست وفاقی کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی۔شہبازشریف کانام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا معاملہ ختم ہوچکا‘ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی ہے ، جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا ہے۔


#Shehzad Akbar #opposition leader  #Shahbaz Sharif #ECL #Prime Minister #Federal Cabinet #Lahore High Court #Supreme Court