دہشتگردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے‘ آرمی چیف

کوئٹہ:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کورہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ‘کور کمانڈر کوئٹہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا ،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کوبارڈرمینجمنٹ ،آپریشنل تیاریوں اورسکیورٹی صورتحال ،پاک افغان اور پاک ایران بارڈرزپرباڑ لگانے‘بلوچستان میں پاک فوج کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں‘بلوچستان میں امن کیلئے قانون نافذکرنیوالے اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کوسراہا،آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، قیام امن کیلئے بلوچستان حکومت کےساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے،بعدازاں وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ،وزیر اعظم کاکمانڈاینڈ اسٹاف کالج آمدپرآرمی چیف نے استقبال کیا،وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے کورس شرکا سے خطاب کیا ‘وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کیخلاف ہمیشہ بہترین نتائج حاصل کیے،پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہوا،زرعی اورصنعتی سمیت دیگرشعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے۔


#QUETTA #Army Chief General Qamar Javed Bajwa #Balochistan #terrorists #Prime Minister #Imran Khan #Command and Staff College Quetta #Corps Headquarters Quetta #Pakistan Army #Pakistan