لاہور:ملکی برآمدات رواں مالی سال کے دس ماہ میں 14فیصد اضافے سے20ارب90کروڑ ڈالر رہیںٹیکسٹائل برآمدات جس میں صرف 17فیصد اضافے سے12ارب69کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اعدادوشمارکے مطابق ترسیلات زردس ماہ کے دوران24ارب 24 کروڑ ڈالر 29فیصد اضافے سے اور جاری کھاتے 77کروڑ ڈالر سرپلس رہے اور26فیصد اضافے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر15ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ پٹرول کی کھپت دس ماہ میں12فیصد اضافے سے67لاکھ میٹرک ٹن رہی، 20فیصد اضافے سے ڈیزل کی کھپت61لاکھ میٹرک ٹن، 48فیصد اضافے سےفرنس آئل کی کھپت24لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ بجلی کا استعمال دس ماہ میں7فیصد اضافے سے 102852گیگا واٹ رہا۔گاڑیوں کی فروختدس ماہ میں37فیصد اضافے سے ایک لاکھ34ہزار، 10فیصد اضافے سے کھاد کی فروخت50لاکھ میٹرک ٹن، 19فیصد اضافے سےسیمنٹ کی کھپت4کروڑ82لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
#financial year #export #Pakistan #textile export #state bank of pakistan #electricity #Petrol



















