محکمہ صحت کا بجٹ300ارب سے زائد رکھاجائےگا‘ یاسمین راشد

لاہور:یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام خاندانوں کو دسمبر تک ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کر دئیے جائیں گے،محکمہ صحت کے دونوں شعبوں کا بجٹ آئندہ مالی سال 300ارب سے زیادہ کیا جائے گا۔ وزیرصحت پنجاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ52لاکھ فیملیز کو اب تک ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کیے جا چکے ہیں، 100 ارب روپے تک ہیلتھ انشورنس کے بجٹ کوکر دیا جائے گا۔وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ پنجاب کے تمام خاندانوں کو دسمبر تک مہیا کر دئیے جائیں گے۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی اورلاہور میں5سو بیڈز کا جدید ترین ہسپتال آئندہ مالی سال میں بنانے جا رہے ہیں۔بجٹ سے سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بھی پیسے دیئے جائیں گے،پنجاب میں خون کی بیماریوں کا انفیکشن ڈیزیز کا ہسپتال 9ارب روپے کی لاگت سے بنائیں گے۔


#Pakistan #LAHORE #Punjab Health Minister #budget #health department #financial year #Health insurance cards #Yasmeen Rashid #hospital #child health university #blood disease infection hospital #Punjab #budget