اساتذہ‘30سال سے زائد عمرکے افرادکیلئے واک اِن ویکسینیشن شروع

اسلام آباد: اساتذہ اور 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی واک اِن ویکسینیشن آج سے شروع کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر آپ کی عمر 30 سال یا اس سے زیادہ ہے تو ویکسین کے لئے اندراج کروائیں ، خود اندراج کروائیں اور ویکسینیشن سینٹر جاکر ویکسین لگوائیں۔ 50 لاکھ سے زائد افراد کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔ادھر این سی او سی نے ٹویٹ کیا کہ اب 18 سال سے زیادہ عمر کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ بھی اندراج کے ذریعہ واک ان ویکسینیشن حاصل کر سکیں گے۔


#walk-in vaccination #teachers #Federal Minister for Planning #Asad Omar #vaccine #vaccinated #NCOC