کورونا مثبت شرح 4.42 فیصدپرآگئی‘مزید73 اموات

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کیس آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.42 فیصد رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55442 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ، جن میں سے 2455 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثر73 افرادچل بسے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.42 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20680 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کیسوں کی کل تعداد 916239 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 836702 افراد وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں۔


#Corona cases in Pakistan #Corona #Pakistan #corona tests