شکارپور: گڑھی تیغو میں ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ڈاکوو¿ں اور پولیس اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور اب تک ڈاکوو¿ں کے 260 سے زیادہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بتایا کہ اب تک 12 اغوا کاروں میں سے 9 کو بازیاب کرایا گیا ہے ، آپریشن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید ہوگئے جبکہ 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے اس کارروائی میں اب تک آٹھ ڈاکوو¿ں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔
#Shikarpur #DIG Larkana #police #dacoits #Sind #Pakistan



















