پشاور پاسپورٹ آفس میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے بھاری رقم لے کرپاکستانیوں کے شناختی کارڈوں پر جعلی پاسپورٹ جاری کردیئے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک خاتون سمیت پانچ اہلکاروں کوگرفتار کرلیا۔دوسری جانب ، ایجنٹ کو عام لوگوں کے شناختی کارڈوں کے ڈیٹا کو استعمال کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
#Peshawar #Passport Office #foreigners #fake passports #police #Pakistan



















