خیبر پختونخوا ‘یومیہ اجرت پرکام کرنیوالوں کی تنخواہ میں اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں کام کرنے والوں کی روزانہ اجرت 17 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 ہزار روپے کردی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے ایک اور اہم اقدام اٹھایا اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزار سے بڑھا کر 21000 کرنے کا اعلان کیا ہے۔محمود خان نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان فلاحی ریاست کے وڑن کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔محمود خان نے کہا کہ وہ معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ مشکل صورتحال کے باوجود ، آئندہ بجٹ معاشرے کے کمزور طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گا۔


#daily wages #khyber pakhtunkhwa #mehmood khan cm kpk #pakistan