اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکس عائد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں ، شوکت ترین نے کہا کہ پائیدار معاشی نمو کے حصول کے لئے بجٹ میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں ٹیکس قانون ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کے لئے پیش کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے اس بل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس کچھ دن باقی رہ گیا ہے ، ایوان کو آرڈیننس کی شکل میں منی بل کو مسترد کرنا چاہئے۔
#budget #pakistan #tax #shaukat tareen



















