طیارہ حادثہ‘نائیجرین آرمی چیف 10ساتھیوں سمیت جاں بحق

ابوجا: نائیجیریا میں لینڈنگ کے دوران ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، اس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتہاریو بھی شامل ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، نائیجیریا کے کڈونا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔طیارے میں اس فوجی حادثے میں ہلاک ہونے والے ملک کے آرمی چیف سمیت اعلی فوجی اہلکار سوار تھے۔ یہ حادثہ مبینہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا ہے۔نائیجیریا کی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہ کا تعین کرنے کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، لیکن اس حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر فوجی افسران کا نام نہیں لیا گیا۔


#nigeria plane crash #nigeria army chief