لاہور: اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔میڈیا کے مطابق ، پنجاب کی کھلی منڈی میں گندم کی قیمت میں 200 روپے اضافے کے بعد 2000روپے فی من تجاوزکرگئی،جبکہ فلورملزکوگندم کی کم دستیابی کے سبب آٹے کی وافرسپلائی میں مشکلات کا سامناہے،جس کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ، 20کلو آٹے کی قیمت میں 80روپے کا اضافہ ہوچکاہے۔لاہورمیں گندم کی فی من قیمت1950روپے 20کلوآٹے کا تھیلا1080روپے کا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ‘آٹامہنگاہونے کاخدشہ



















