کراچی:شیرنے بچے پر حملہ کردیا‘ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کراچی:شہرقائد کے علاقے گلبرگ میں شیر نے بچے پر حملہ کیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کراچی کے علاقے گلبرگ میں ایک مکان کے باہر ، کئی لوگوں کو شیر کے آس پاس دیکھا جاسکتا ہے ، جبکہ ایک بچہ شیر کے گرد گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شیر کے اچانک حملے میں بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ اب تک یہ پتہ چلا ہے کہ عمر نامی شہری کے پاس پالتو شیر ہے ، لیکن کسی زخمی کے اندراج نہیں ہوا ہے۔ یہ واقعہ 14 مئی کو پیش آیا تھا جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔