گوانتاناموبے جیل سے بےگناہ پاکستانی قیدی کی رہائی کی منظور ی

 نیویارک:گوانتاناموبے کیوبا میں امریکہ کی بدنام زمانہ جیل میں حراستی مرکز کے سب سے عمر رسیدہ اور 16 برس سے قید پاکستانی قیدی کی رہائی کی منظور دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سیف اللہ پراچہ کے وکیل نے مذکورہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔پاکستانی قیدی کی وکیل نے بتایا کہ سیف اللہ پراچہ کو القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تاہم اس پورے عرصے کے دوران سیف اللہ پراچہ کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔شیلبی سلیوان بیلس نے بتایا کہ قیدیوں کے نظر ثانی بورڈ نے سیف اللہ پراچہ کے ساتھ دو دیگر افراد کو بھی تمام الزامات سے بری کردیا۔