واشنگٹن:اسرائیل کو ساڑھے 73 کروڑ ڈالر مالیت کے گائیڈڈ ہتھیار امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔امریکی کانگریس کے ایک ذرائع نےعرب ٹی وی کو بتایا ہے کہ مئی کے اوائل میں قانون سازوں کو اس سودے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان اس کے ایک ہفتے کے بعد مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا تھااور10 مئی کو غزہ کی پٹی اور غربِ اردن میںاسرائیلی فوج نے تباہ کن فضائی حملے شروع کردیے تھے۔واشنگٹن پوسٹ امریکا کے مو¿قراخبار نے اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق سب سے پہلے اس سودے کی اطلاع دی تھی۔
امریکہ: اسرائیل کو73.5کروڑ ڈالرکااسلحہ بیچنے کی منظوری



















