جوبائیڈن مظلوموں کی بجائے ظالموں کےساتھ کھڑے ہوگئے

واشنگٹن: مظلوموں کی بجائے امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھرظالموں کے ساتھ کھڑے ہو گئے ،فلسطین میں اسرائیل کی بربریت پر مذمت کی بجائے الٹاحماس کے حملوں کی اسرائیل سے مذمت کر ڈالی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے امریکی صدر جوبائیڈن کا رابطہ ہوا، جس میں امریکی صدرنے حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔جوبائیڈن نے صدر فلسطینی اتھارٹی محمود عباس کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی مگر یہاں ایک لفظ اسرائیلی بربریت کیخلاف نہیں کہا۔