ملک میں کورونانے مزید104زندگیوں کے چراغ بجھادیئے

اسلام آباد:کورونا کی ہلاکت خیزیاںپاکستان میں جاری ہیں اورمزید 104افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے انتقال کرگئے۔کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 38616 ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانکیے گئے جس میں سے کورونا وائرس کی تصدیق 2869 افراد میںہوئی جبکہ مزید 104 افرادوائرس سے انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابقکورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد ملک میں رہی۔نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے اموات کی تعدادملک بھر میں 19210 ہو چکی ہے جبکہ 8 لاکھ 67442 تک متاثرہ افراد کی تعدادپہنچ چکی ہے۔