اسلام آباد:پاکستانی سفارتی مشنز اور سفارتکاروں کی کارکردگی پرعمران خان کی طرف سے تنقید پر سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن وزیراعظم سے ناراض ہو گئی۔وزیراعظم عمران خان کوسفیروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک شکایتی خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر تحقیقات سفیروں پر تنقید ناقابل فہم ہے، خامیوں کی تصحیح کرنی چاہیے ناکہ سرزنش عوامی سطح پر کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہپورے ادارے کو مورد الزام ٹھہرانا تحقیقات کے بغیر سمجھ سے بالاتر ہے۔خط کے متن کے مطابق 120 سفارت خانوں میں وزارت خارجہ کے صرف 320 افسران کام کر رہے ہیں، سفارت خانے اتنی کم افرادی قوت کے ساتھ بہترین کام کر رہے ہیں۔
سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن وزیراعظم سے ناراض ہو گئی



















