اسرائیل کی وحشیانہ بمباری‘شہیدفلسطینیوں کی تعداد43ہوگئی

 اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہغزہ پر نہ رک سکا اور شہیدہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43ہو گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسرائیل پر جوابی راکٹ حماس کی جانب سے بھی برسائے گئے جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ حملوں کا حماس کے رہنماوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے اور حماس نے راکٹ حملوں کو غزہ کی 13 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے کا جواب قرار دیا ہے۔