اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا اور عالمی برادری اسرائیل کی سفاکیت کا نوٹس لے۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر گولیاں برسانا افسوس ناک ہے، شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،وزیرخارجہ نے بتایاکہ گزشتہ رات ترک وزیر خارجہ نے انہیں فون کیا، فلسطین سے متعلق پاکستان کا موقف دوٹوک ہے اسی طرح ترکی کا بھی ایک واضح موقف ہے، ہم فلسطین میں جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،شاہ محمودقریشی نے کہا فلسطین کے ایشو پر مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، ترک وزیر خارجہ مکہ میں موجود ہیں، وہ فلسطین کی صورتحال پرسعودی حکام سے بات کریں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ فلسطین کے مسئلے پر آواز اٹھائے۔
مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا‘وفاقی وزیرخارجہ



















