غزہ:اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سےغزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فیاض بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی علاقے میں غزہ سے راکٹ داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتاہے۔ نیتن یاہو نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دےگا اور حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
:اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 21ہوگئی



















