پی پی 84 میں پولنگ کا وقت ختم‘ووٹوں کی گنتی جاری

خوشاب میں ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے ، جس کے بعد نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں کی تقدیر کا فیصلہ آج ہوگا۔غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتیجہ کے مطابق پی پی 84 خوشاب ضمنی انتخاب کے پولنگ اسٹیشن نمبر 76 کے غیر مصدقہ اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد معظم شیر کلو 222 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 71 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان ، مسلم لیگ (ن) کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔