وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کا شادی کااعلان

ویلنگٹن: کیوی وزیراعظم نے رواں برس باضابطہ طور پر شادی کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے شادی کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا بس یہ بتایا گیا ہے کہ وہ بوائے فرینڈ سے گرمیوں میں شادی کرلیں گی۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈکی وزیراعظم اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ان کی یہ سب کرنے کی عمر نہیں۔40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔