فیصل آباد:وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائےگی،وزیرمملکت نے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔فرخ حبیب نے کہا اپوزیشن کی منفی سیاست سے قوم کا بچہ بچہ واقف ہو چکا ہے،ملکی ترقی میں کوئی رخنہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپوزیشن کی منفی سیاست سے قوم کا بچہ بچہ واقف ہو چکا‘ فرخ حبیب



















