وزیرخزانہ شوکت ترین کا آئی ایم ایف پروگرام پرنظرثانی کاعندیہ

اسلام آباد:وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام پرنظرثانی کاعندیہ دے دیا، آئی ایم ایف نے پاکستان کےساتھ زیادتی کی،بجلی ٹیرف میں اضافے کاآئی ایم ایف مطالبہ ناجائزہے‘شوکت ترین کا کہناتھا کہ معیشت کاپہیہ چل نہیں رہا،ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھ رہی ہے،جی ڈی پی گروتھ 5 فیصدتک نہ لےکرگئے توملک کااللہ حافظ،آئی ایم ایف کوسمجھانے کی کوشش کررہاہوں،ٹیرف بڑھانے سے مہنگائی کی شرح میں آئے روزاضافہ ہورہاہے،آئی ایم ایف سے کہاہے گردشی قرض کم کریں گے،بجلی ٹیرف بڑھاناسمجھ سے باہرہے،آئی ایم ایف کےساتھ بجلی ٹیرف پربات کرناضروری ہے،پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتاہوں۔