اسلام آباد:سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ، ایک بیان میں بشیر میمن نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے تو اسے تلملانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اسے کوئی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وکیل نسیم ایک نیک آدمی اور اچھے آدمی ہیں اور ان کے لئے عدالتی تحقیقات کروانا بہت آسان ہے۔
اپنی بات پر قائم ہوں‘سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن



















