لاہور:شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب حکومت نے لاہورکے دس سکولوں میں کورونا ویکسنیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ کرلےا ۔گورنمنٹ اے پی ایس بوائزہائی سکول ماڈل ٹاﺅن، گورنمنٹ پائیلٹ سکول وحدت کالونی،گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول جلو موڑ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ،گورنمنٹ سکول گجرپورہ، گورنمنٹ سکول رائیونڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ نوں،گورنمنٹ سکول شاہدرہ اور گورنمنٹ سکول تاج پورہ سکیم میں ویکسنیشن سنٹر بنائے جارہے ہیں۔مذکورہ سکولوں کا انتخاب پارکنگ اور وسیع رقبہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔سکولوں میں صبح اور شام کے وقت دو اوقات میں شہریوں کی ویکسنیشن کی جائے گی۔ویکسینیشن کیلئے ہر سکول میں 6 کاونٹرز بنائے جائیں گے۔سکول میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔
لاہورکے دس سکولوں میں کورونا ویکسنیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ



















