ممبئی: چنئی سپر کنگز کے رویندر جڈیجا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ایک اوور میں 37 رنز بنائے۔رویندر جڈیجا نے ایک اوور میں 37 رنز بنا کر کرس گیل کے ریکارڈ کو ایک آئی پی ایل اوور میں سب سے زیادہ رن کے برابر کردیا۔جڈیجانے ہرشل پٹیل کی ابتدائی دوبالز پر چھکے لگائے،اگلی نوبال کو بھی باﺅنڈ ری سے باہر پھینکااورپھرفری ہٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ، چوتھی گیند پر 2 رنز لینے کے بعد ، انہوں نے آخری 2 گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔انہوں نے بولنگ کے دوران 3 وکٹیں بھی حاصل کیں اور بنگلور کے خلاف چنئی کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ گیل نے 2011 میں بنگلور کے لئے ایک اوور میں 37 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ایک اوورمیں37رنز‘جڈیجانے گیل کاریکارڈ برابرکردیا



















