اسلام آباد /راولپنڈی:نیب راولپنڈی نے سابق ایم ڈی پاکستان پیٹرولیم وامق بخاری کی بھرتی سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں ،سابق وزیراعظم اور مرکزی رہنماءن لیگ شاہد خاقان عباسی سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیرتک پوچھ گچھ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک پوچھ گچھ کی گئی ،سابق وزیراعظم سے نیب تفتیشی افسر نے سخت سوالات کئے گئے مرکزی رہنماءن لیگ نے جواب دیا کہ کیس سے متعلق میرے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، جو ریکارڈ چاہیے وہ حکومت سے لیں۔ ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسر نے شاہد خاقان سے پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی وامق بخاری کی بھرتی سے متعلق تفتیش کی ۔ سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی پی ایل ایم ڈی کی بھرتی غیر قانونی کی ہے ،انہوں نے مجھے سوالنامہ دیا ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہماری حکومت کی ایک بھرتی غلط ہوئی ہے تو باقی سب ٹھیک ہوئی ہے ،مجھے شرمندگی نیب چیرمین کی بھرتی کی ہے ،آج دو نمبر کام انصاف کے ادارے میں ہو رہے ہیں ،چینی کی کرپشن انہی نظر نہیں آتی۔ رہنماءن لیگ نے کہاکہ اگر وزیراعظم کو کورونا بڑھنے مہنگائی بڑھتے اور معیشت کے تباہی ہونے پرفخر ہے ،اس آدمی کو ماننا چاہے کہ یہ ناکام ہو گیا ہے ۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ویکسینیشن ابھی تک نہیں ہو رہی، نیب مجھ سے اور میں بھی نیب سے محبت کرتا ہوں ۔سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ چل رہا ہے ،پارلیمان کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا ،اس معاملے پر پارلیمان ہی فیصلہ کر سکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جو پی ڈی ایم کو چھوڑ گیا ہے ہم اسے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
شاہد خاقا ن کی نیب پیشی‘ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک پوچھ گچھ



















