اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ، فوج نے کورونا ایس او پیز کو نافذ کرنے کے لئے کارروائی کی۔اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کو نافذ کرنے کے لئے فوج کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر رانا موسیٰ طاہر نے ایس او پیز کا معائنہ کرنے کے لئے آرمی اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جبکہ شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دکانوں اور جرمانے بھی عائد کردیئے گئے۔اسلام آباد میں بین ضلعی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔ آج اور کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی لیکن میڈیکل اور ایمرجنسی خدمات پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔
اسلام آباد:کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی کارروائی



















