لاہور: پولیس نے بچوں سے زیادتی اور فحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ساندہ پولیس کے مطابق ملزم بچوں کو پستول چلانے کا طریقہ بہانہ بنا کر اپنے ساتھ لے جاتا تھا۔ ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں ملزمان بچوں کے ساتھ پستول چلاناسکھارہاتھا اور ان کے ساتھ زیادتی کررہاتھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے راج گڑھ کے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق ، مدعی نے الزام لگایا کہ ملزم حمزہ نے 10 سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے جبکہ ملزم نے اپنے بھائی اسد کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ اسد کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا ، لیکن لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔
بچوں سے زیادتی کرکے فحش ویڈیوزبنانے والا ملزم گرفتار



















