الیکشن کمیشن‘ن لیگ کوڈسکہ میں ریلی نکالنے سے روکدیاگیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کو ڈسکہ میں ریلی نکالنے سے روک دیا۔ پنجاب سے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لئے دوبارہ پولنگ 10 اپریل کو ہوگی ، جس کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 75 انتخابات کے لئے ڈسکہ میں ریلی نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کوایساکرنے سے روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ڈی پی او سیالکوٹ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نے آج شام 4 بجے موٹرسائیکل ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ریلی کی اجازت نہیں ہے۔