پی آئی اے نے صدرپالپاکو معطل‘پروازاُڑانے سے روک دیا

اسلام آباد: پی آئی اے انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کرتے ہوئے انہیں پرواز سے اڑانے سے روک دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ، پائلٹ ایسوسی ایشن کے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو ممبر پائلٹوں کو خط لکھنے کی بنائمعطل کر دیا گیا ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے ایک خط کے ذریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی ہے جس پرانہیں ایک شوکازنوٹس بھی جاری کیا گیاہے۔جبکہ جنرل سکریٹری کیپٹن عمران ناریجو کو بھی صدر پالپا سے پہلے تین ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ، پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سکریٹری کیپٹن قاسم قادر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ پالپا حکام نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔