بورےوالا:بورے والا میں ایک تیزرفتار کار ٹرک کے نیچے جاگھسی ، نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 مرد ، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کو کاٹ کر مسافروں کی پھنسی لاشوں کو نکال لیا۔
بوریوالہ:ٹریفک حادثہ‘ایک ہی خاندان کے8جاں بحق



















