ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی خان صدر آزاد کشمیر کیلئے نامزد

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کوصدر آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی،اعلیٰ قیادت ،قائد نواز شریف نے پارٹی مشاورت کے بعد نجیب نقی کے نام کی منظوری دی۔