بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ گفتگو کی قیمت چکانا پڑے گی،رانا ثنا
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو ہر کوئی اپنی رائے دےگا، صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے،معاملے پر ابھی بہت وقت ،پارلیمانی یاسٹینڈنگ کمیٹی بن سکتی ہے، صوبوں کے معاملے پر 6سے 8ماہ لگتے نظر آتے ہیں۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہانئے صوبوں کے پراجیکٹ پر مبینہ طور پر ن لیگ سے گفتگو ہوئی ہوگی، پراجیکٹ بنانے والوں نے بات کی اور ن لیگ نے متعارف نہ کرایا تو لٹھ لے کر کھڑے نہیں ہوسکتے،ن لیگ نے صوبوں کی تقسیم کا پراجیکٹ شروع نہیں کیا، لائن واضح ہے، پنجاب میں (ن) لیگ کی مقامی قیادت بہاولپور کو جنوبی پنجاب کےساتھ نہیں لے جانا چاہتی۔
مشیر وزیراعظم نے کہابہاولپور کو الگ صوبہ بنانے یا لاہور کے ساتھ رکھنے کی تجاویز موجود ہیں، صوبوں کی تقسیم کے حق میں (ن)لیگ کی جانب سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی، صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو سیاسی فائدہ ہوا، کینال پراجیکٹ پر صدر زرداری نے حمایت کی، عوامی احتجاج کے بعد پراجیکٹ بند کرا دیا گیا۔
رانا ثنا نے کہا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پس پردہ گفتگو ہو رہی ہوگی، بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ گفتگو اپنانے کی قیمت چکانا پڑے گی،تحریک انصاف مسلح ہو کر اسلام آباد آنے کی تیاری کر رہی ہے، فتنہ الخوارج مبینہ طور پر بھارت کے سپانسرڈ ہیں، فتنہ الخوارج ریلی کو ہدف بنا کر حکومت اور عوام میں دوری پیدا کرسکتے ہیں، تحریک انصاف کا احتجاج ٹکے ٹوکری ہوجائے گا۔



















