ایران، اسرائیل میں جوہری تصادم کا خطر ہ،روس نے خبر دار کردیا
ماسکو :(مشرق نیوز)ایران، اسرائیل میں جوہری تصادم کا خطر ہ،روس نے خبر دار کردیا۔
ڈپٹی چیئرمین روسی سکیورٹی کونسل دمتری میدیدوف نے کہا امریکی بیانات کے باوجود ایران، اسرائیل میں جوہری تصادم کا خدشہ ہے،امریکی و اسرائیلی کارروائیاں جوہری پھیلاو کم کرنے کی بجائے بڑھا رہی ہیں، جنگ بلااشتعال و انتہائی خطرناک ہے۔
دمتری میدیدوف نے کہاامریکہ ،اسرائیل کا رویہ لاپرواہی پرمبنی ،امریکی زمینی کارروائی ویتنام جنگ جیسی صورت اختیار کر سکتی ، مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔



















